القرآن الكريم

سورۃ اِخلاص مکمل — سنیں اور MP3 ڈاؤن لوڈ کریں

مکی · 4 آیات · صفحہ 604 · پارہ 30

سورت پڑھیں
احمد حواشى

بروایت حفص عن عاصم - مرتل

قاری کا صفحہ ↗
MP3 کھولیں اور ڈاؤن لوڈ کریں ↗

تلاوت کے ساتھ متن پڑھیں

اردو ترجمہ - محمد جوناگڑھی · اس ترجمے کے بارے میں

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

1

قُلۡ هُوَ ٱللَّهُ أَحَدٌ ۝١

آپ کہہ دیجئے کہ وه اللہ تعالیٰ ایک (ہی) ہے.
2

ٱللَّهُ ٱلصَّمَدُ ۝٢

اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے.[1]
حواشی
[1] یعنی سب اس کے محتاج ہیں، وہ کسی کا محتاج نہیں۔
3

لَمۡ يَلِدۡ وَلَمۡ يُولَدۡ ۝٣

نہ اس سے کوئی پیدا ہوا نہ وه کسی سے پیدا ہوا.[1]
حواشی
[1] یعنی نہ اس سے کوئی چیز نکلی ہے نہ وہ کسی چیز سے نکلا ہے۔
4

وَلَمۡ يَكُن لَّهُۥ كُفُوًا أَحَدُۢ ۝٤

اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے.[1]
حواشی
[1] اس کی ذات میں، نہ اس کی صفات میں اور نہ اس کے افعال میں۔ «لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ» (الشورى:11) حدیث قدسی میں ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”انسان مجھے گالی دیتا ہے یعنی میرے لئے اولاد ثابت کرتا ہے، حالانکہ میں ایک ہوں بےنیاز ہوں، میں نےکسی کو جنا ہے نہ کسی سے پیدا ہوا ہوں اور نہ کوئی میرا ہمسر ہے“۔ ( صحيح البخاري تفسير سورة قل هو الله أحد) اس سورت میں ان کا بھی رد ہوگیا جو متعدد خداوں کے قائل ہیں اور جو اللہ کے لئے اولاد ثابت کرتے ہیں اور جو اس کو دوسروں کا شریک گردانتے ہیں اور ان کا بھی جو سرے سے وجود باری تعالیٰ ہی کے قائل نہیں۔